Advertisement
Advertisement
Advertisement

قدرتی آفات تباہی کے ساتھ بڑھاپا بھی لائیں گی

Now Reading:

قدرتی آفات تباہی کے ساتھ بڑھاپا بھی لائیں گی

قدرتی آفات اپنے فوری تباہ کن اثرات کے متعلق جانی جاتی ہیں لیکن ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طویل مدت میں یہ آفات بندروں کی عمر کو تیزی سے بڑھا سکتی ہیں۔

محققین نے پورٹو رِیکو کے بندروں کے جزیرے کے نام سے جانے جانے والے جزیرے کایو سینٹیاگو سے 2017 میں طوفان ماریہ سے پہلے اور بعد میں بندروں کے جینیاتی نمونے لیے۔

تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ تباہ کن پانچویں درجے کے طوفان نے جینیاتی طور پر بندروں کی عمر تقریباً دو سال اوسطاً بڑھائی، جو انسان کی سات سے آٹھ سال کی زندگی کے متوازی ہے۔

نتائج نے بتایا کہ خطرناک موسمیاتی وقوعات بندروں میں خطرناک حیاتیاتی نتائج تک لے جاسکتے ہیں۔

جبکہ قدرتی آفات کا انسانوں کی عمر بڑھنے سے کسی قسم کا تعلق ابھی ثابت ہونا باقی ہے۔

Advertisement

بندر اور انسانوں میں کئی رویے اور حیاتیاتی خصوصیات مشترک ہیں۔ ان میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ہمارے اجسام کی عمر کیسے بڑھتی ہے جو اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ عمر کے متعلق یہی اثر انسانوں میں بھی درست ہوگا۔

یہ نئی تحقیق کیریبیئن پرائمیٹ ریسرچ سینٹر، یونیورسٹی آف پینسِلوینیا، یونیورسٹی آف ایکسیٹر، نیو یارک یونیورسٹی اور نارتھ کیرولائنا سینٹرل یونیورسٹی کے ماہرین پر مشتمل بین الاقوامی ٹیم نے کی۔

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے اسکول آف لائف سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کے مصنف نوح سنائیڈر-میکلرکا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ وہ جن کا سامنا قدرتی آفات سے ہوا تھا ان کے مدافعتی خلیات جین میں تبدلیاں کئی طریقوں سے عمر بڑھنے کے اثرات سے مشترک تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر