
اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ کے اپر اسٹیج کو میکسیکو کے اوپر میں خلاء میں ٹوٹتے ہوئے کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا گیا۔
اسپیس ایکس کی جانب سے یہ راکٹ پانچ سال قبل لانچ کیا گیا تھا۔
میکسیکو کے شہر کابو کے اوپر فلمائی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکٹ کئی چھوٹے ٹکڑوں کے ساتھ متعدد سمتوں میں اُڑ رہا ہے۔
یہ اپر اسٹیج اس فیلکن 9 کا حصہ تھا جو مارچ 2017 میں ایکواسٹار 23 مشن کو لے کر گیا تھا۔ یہ اس سال اسپیس ایکس کی 18 لانچز میں سے ایک تھی۔
راکٹ اپنے انجام کو ہفتے کے روز پہنچا، اوپری حصہ پورا کا پورا ایٹماسفیئر میں تباہ ہوا اور اس کا کوئی ٹکڑا زمین پر نہیں گِرا۔
مشاہدہ کرنے والوں کو لگا یہ راکٹ دمدار ستارہ لگا کیوں کہ رات میں اپر اسٹیج کے ٹوٹتے حصے ایک طویل دم بنا رہے تھے۔
She’s breaking up, she’s breaking up!
Around 1am, Gen saw this incredible spectacle streak across the Cabo sky for over a minute. It is a spacecraft breaking at 17,500 MPH. Various parts break off the bright main mass, and separate from differential drag in the upper atmosphere. pic.twitter.com/B53sHz1axM— Steve Jurvetson (@FutureJurvetson) February 7, 2022
فلک بینوں کے لیے یہ کوئی غیر معمولی نظارہ نہیں تھا۔ زمین کے ایٹماسفیئرمیں راکٹ اسٹیجز کا لانچ کے کچھ دن، ہفتوں یا کچھ سال بعد واپس آتے ہوئے جل جانا ایک عام سی بات ہے۔
دی ایرو اسپیس کارپوریشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ فیلکن 9 کا اپر اسٹیج تھا جس کو پانچ سال قبل لانچ کیا گیا تھا۔
کابو میں آسمان سے ایک منٹ تک گزرنے والا اسپیس کرافٹ درآص؛ 17 ہزار 500 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر ٹوٹ رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News