Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا سب سے بڑا سیاہ ہیرا ’اینِگما‘ 75 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت

Now Reading:

دنیا کا سب سے بڑا سیاہ ہیرا ’اینِگما‘ 75 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت

دنیا کا سب سے بڑا اور نایاب 555.55 قیراط کا سیاہ ہیرا 31 لاکھ 60 ہزار برطانوی پاؤنڈز(42 لاکھ 80 ہزار ڈالرز) میں نیلامی میں فروخت کر دیا گیا۔

اس ہیرے کے متعلق مانا جاتا ہے کہ جب 2.6 سے 3.8 ارب سال قبل زمین پر ایک سیارچہ گِرا تھا تو یہ وجود میں آیا تھا۔ اگرچہ اس مقابلے میں ایک نظریہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ ممکن ہے یہ خلاء سے آیا ہو۔

’اینِگما‘ نامی یہ ہیرا، ہیکس نامی کرپٹوکرنسی کے بانی رچرڈ ہارٹ نے لندن میں سودبی کی ایک آن لائن نیلامی میں خریدا۔

رچرڈ ہارٹ نے ٹوئٹ کیا کہ میں نے دنیا کا سبس ے بڑا ہیرا ہمارے #HEXican کلچرل ہیریٹج کے لیے جیت لیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس کو HEX.com ہیرا کہا جائے گا۔ اس کا وزن 555.55 قیراط ہے اور اس کے 55 پہلو ہیں۔ آپ تمام #HEXicans کو مبارک ہو۔

Advertisement

یہ ٹکڑا ہیرے کے لیے انتہائی بھاری ہے جس کا وزن 111.11 گرام کے برابر ہے اور یہ زمین پر ڈائنو سار سے پہلے سے موجود ہے۔

یہ ایک کاربناڈو ہے جو انتہائی نایاب چٹان ہے اور صرف برازیل اور وسطی افریقی رپبلک میں دریافت ہوئی ہے اور یہ قدرتی ہیرے کی سب سے سخت قسم ہے۔

ان کے متعلق یہ مانا جاتا ہے کہ ان کا وجود خلاء سے ممکن ہوا کیوں کہ ان میں اوسبومائٹ نامی منرل ہوتا ہے جو صرف شہابِ ثاقب میں پایا جاتا ہے لیکن ان کی مخصوص جڑیں پُر اسراریت میں چُھپی ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر