Advertisement
Advertisement
Advertisement

باتیں بھُلنا ہمارے سیکھنے کے عمل کے لیے فائدہ مند قرار

Now Reading:

باتیں بھُلنا ہمارے سیکھنے کے عمل کے لیے فائدہ مند قرار

معاشرے میں یہ بات عام ہے کہ اگر کوئی شخص کچھ بھولنے لگ جائے تو اس کے دماغ کو کمزور قرار دیا جاتا ہے، حالاں کہ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھولنا درحقیقت ہمارے سیکھنے کے عمل کی فعال صورت ہے جو ہمارے دماغ کو مزید اہم معلومت تک رسائی میں مدد دیتا ہے۔

ٹرِینیٹی کالج ڈبلن اور یورنیورسٹی آف ٹورونٹو کے ماہرین نے اپنی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بھولی ہوئی باتیں در حقیقت کہیں نہیں گئی ہوتیں، بس اس تک رسائی نہیں ہوتی۔

ماہرین نے بتایا کہ یادیں مستقل طور پر نیورونز کے سیٹ میں ذخیرہ ہوجاتی ہیں جس کے متعلق ہمارا دماغ فیصلہ کرتا ہے کہ کہاں ہمیں رسائی دینی ہے اور کن غیر متعلقہ چیزوں بلائے طاق رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات اطراف کے نقطہ نظر پر مبنی ہوتے ہیں جو نظریاتی طور پر ہمیں تبدیلی اور بہتر فیصلہ کرنے کے معقع پر لچک دار بناتے ہیں۔

اگر یہ درست ہیں تو، یہ معلومات بیماری کے سبب یادداشت کے کھونے کو سمجھنے اور علاج کے لیے نئی راہیں کھول سکتی ہیں۔

Advertisement

یہ تحقیق ٹرِینیٹی کالج ڈبلن کے تھامس ریان اور یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے پال فرینکلینڈ نے کی۔

نیورو سائنس دان ڈاکٹر ریان نے کہا کہ یادیں ’اِنگرام سیلز‘ نامی نیورونز کے جتھوں میں جا کر ذخیرہ ہوجاتی ہیں اور کامیابی سے دوبارہ یاد تب آتی ہیں جب وہ جتھے دوبارہ فعال ہوتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھولنے کاعمل تب ہوتا ہے جب اِنگرام سیلز دوبارہ فعال نہیں ہو پاتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر