Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فون کی لت میں مبتلا ممالک کی فہرست جاری

Now Reading:

اسمارٹ فون کی لت میں مبتلا ممالک کی فہرست جاری

ایک نئی تحقیق میں اسمارٹ فون کی لت میں سب سے زیادہ مبتلا ہونے والی اقوام کی فہرست جاری کر دی گئی۔

مک گِل یونیورسٹی کے محققین نے دنیا بھر کے 24 ممالک کے تقریباً 34 ہزار شرکاء 2014 سے 2020 کے درمیان اسمارٹ فون کے ڈیٹا کا استعمال کیا۔

تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ چین، سعودی عرب اور ملائیشیا میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کی شرح سب سے زیادہ تھی جبکہ جرمنی اور فرانس میں یہ شرح سب سے کم تھی۔

حیران کن طور پر 24 اقوام میں برطانیہ 16 ویں نمبر پر جبکہ امریکا اُس سے بھینیچے یعنی 18ویں نمبر پر پایاگیا۔

یہ تحقیق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں قائم مک گِل یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی جو جرنل کمپیوٹرز اِن بیہیویر میں شائع ہوئی۔

Advertisement

ٹیم کا تحقیق مقالے میں کہنا تھا کہ ہم نے مسئلہ کن اسمارٹ فون کے استعمال کا میٹا-اینالسز کیا، جس کی توجہ کا مرکز نوجوان تھے۔

ٹیم نے مزید بتایا کہ اسمارٹ فون کے مسئلہ کن استعمال میں اضافہ دنیابھرمیں 2014 سے 2020 کے درمیان ہوا اور ہمیں توقع ہے کہ یہ رجحان جاری رہے گا۔

تحقیق کے لیے ٹیم نے گزشتہ 81 شائع تحقیقوں کا مطالعہ کیا جو بالغوں اور نوجوانوں کے فون کے استعمال پر کی گئیں تھیں، تمام اسمارٹ فون ایڈِکشن اسکیل (SAS) پر مبنی تھیں۔

تحقیق میں شریک ہونے والوں کی عمر 15 سے 35 برس کے درمیان تھی۔ اگرچہ شرکاء کی اوسط عمر 28.8 سال تھی، اور شرکاء میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی(60 فی صد)۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر