
12ویں منزل کی بالکونی سے لٹک کر کرتب کرتے ایک شخص کی دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارت میں فرید آباد کی کثیرالمنزلہ عمارت میں رہنے والے ایک شخص کی خطرناک حرکت نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص بلند وبالا 12ویں منزل کی بالکونی سے لٹک کر کرتب کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ شخص سوسائٹی کی 12ویں منزل کی بالکونی کی ریلنگ کو پکڑ کر ورزش کر رہا ہےجب کہ مخالف عمارت میں رہنے والے کسی شخص نے خطرناک منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔
اس حوالے سے سوسائٹی کے صدر نے بتایا کہ 56 سالہ شخص ذہنی طور پر بیمار ہے، ان کا ایک 28 سالہ بیٹا بھی ہے اور اس دہل دہلادینے والے واقعے کے بعد حکام کو اس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
#Viral: Daredevil workout Video of a man exercising hanging from the balcony of the 12th floor surfaced, #Faridabad #viralvideo #video #Viralvdoz #Daredevilworkout #Workout #Daredevil #NCR pic.twitter.com/X4mXPQYICx
— ViralVdoz (@viralvdoz) February 14, 2022
اس قبل بھی فرید آباد کی عمارت کی بالکونی سے ایک ماں کے اپنے بیٹے کو لٹکانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا تھا۔
سوشل میڈیا پر یہ ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بھارت کے شہر فرید آباد میں ایک ماں اپنے بیٹے کو ایک بلند عمارت کی بالکونی سے لٹکائے ہوئے ویڈیو میں نظر آرہی تھی ۔
خوفناک ویڈیو میں بیٹے کو بیڈ شیٹ سے لٹکا کر ساڑھی پکڑے دکھایا گیا ہے، اس کی ماں چاہتی تھی کہ وہ نیچے کی بالکونی سے ساڑھی لے آئے کیونکہ 9ویں منزل پر واقع مکان بند تھا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بیٹا چادر سے چمٹا ہوا ہے جب کہ اس کی ماں اور خاندان کے دیگر افراد اسے کھینچ رہے ہیں۔
یہ واقعہ گزشتہ ہفتے فرید آباد کے سیکٹر 82 کی ایک سوسائٹی میں پیش آیا، یہ ویڈیو مخالف عمارت کے ایک متعلقہ رہائشی نے بنائی۔
ایک پڑوسی کے مطابق خاتون نے کسی سے مدد یا مشورہ نہیں لیا کہ کس طرح بند گھر سے اپنی ساڑھی واپس لائی جائے اور اپنے بیٹے کی جان کو خطرے میں ڈال دیا اور خاتون کو اپنے بیٹے کی جان کو سنگین خطرے میں ڈالنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News