Advertisement
Advertisement
Advertisement

مچھروں سے بچنا چاہتے ہیں تو ایسے کپڑے ہرگز نہ پہنیں

Now Reading:

مچھروں سے بچنا چاہتے ہیں تو ایسے کپڑے ہرگز نہ پہنیں

دنیا میں ایسا کوئی شخص نہیں جو مچھروں کی بھنبھناہٹ اور ان کے کاٹنے سے تنگ نہ ہو۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مچھر کچھ مخصوص رنگوں بشمول لال، نارنگی، سیاہ اور سیان کی جانب لپکتے ہیں۔

اس کے برعکس مچھر ہرے، جامنی، نیلے اور سفید رنگ کو نظر انداز کرتے ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ یہ ہمیں یہ بتانے میں مدد دیتی ہے کہ کس طرح مچھر اپنے شکار کو تلاش کرتے ہیں، چوں کہ انسانی جِلد سے مچھروں کے لیے، تمام رنگ کے پگمنٹس ہونے کے باوجود، واضح سرخ-نارنگی سگنل نکلتے ہیں۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن میں بائیولوجی کے پروفیسر اور سینئر مصنف جیفری رائفل کا کہنا تھا کہ مچھر اپنے قریب میں موجود چیزوں میں فرق کرنے لیے بُو کا استعمال کرتے دِکھتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جب مچھر مخصوص مرکبات کو سونگھتے ہیں، جیسے کہ ہماری سانس کی کاربن ڈائی آکسائیڈ، تو یہ آنکھوں کو مخصوص رنگ اسکین کرنے کے لیے متحرک کرتی ہے، جس کا تعلق ممکنہ طور پر کسی شکار سے ہوتا ہے اور یہ اس جانب بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ کس طرح مچھر کی سونگھنے کی حس دیکھنے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ جانتے  ہوئے کہ کونسے رنگ بھوکے مچھروں کو کھینچتے ہیں اور کون سے نہیں کھینچتے، بہتر ریپیلنٹس، ٹریپس اور مچھروں سے نمٹنے کے دیگر طریقوں کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر