
ایک دیہات میں شیرنی اچانک موٹر سائیکل سواروں کے سامنے آگئی، اسکے بعد پھر کیا ہوا؟ دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گجرات کے ایک دیہات میں موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کھلے آسمان اور تازہ ہوا کا مزدہ لیتے ہوئے اپنے سفر کی جانب گامزن تھے اس دوران ایک بڑی شیرنی اچانک ان کے سامنے آگئی۔
دونوں افراد صبر و تحمل کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں جب کہ خاتون اس خطرناک لمحے کی ویڈیو ریکارڈنگ کرتی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیرنی آہستہ آہستہ موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کی جانب بڑھتی ہے۔
مرد اور خاتون کی خوش قسمتی ہے کہ شیرنی موٹر سائیکل کے قریب پہنچتی ہے لیکن ان پر حملہ نہیں کرتی اور وہ ایک طرف جھاڑیوں کی طرف قدم بڑھاتی ہے اور جھاڑیوں کے پیچھے غائب ہوجاتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے صورتحال سے نہ گھبرانے پر دونوں افراد کی تعریف کی اور ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کھڑے رہنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔
Co travellers on a Village road. Happens in India😊 pic.twitter.com/XQKtOcEstF
— Susanta Nanda IFS (Retd) (@susantananda3) February 14, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News