Advertisement
Advertisement
Advertisement

15 لاکھ سال قبل ملنے والی انسانی باقایات کے متعلق سنسنی خیز انکشاف

Now Reading:

15 لاکھ سال قبل ملنے والی انسانی باقایات کے متعلق سنسنی خیز انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل میں ملنے والا 15 لاکھ سال پُرانا انسان کا مہرہ بتاتا ہے کہ قدیم انسان نے افریقا سے یوریشیاء کی جانب ہجرت کی تھی۔

سائنس دانوںنے مہرے کی باقیات کا تجزیہ کیا جسے 1966 میں عبیدیا کے مقام سے دریافت کیا گیا تھا۔

محققین کے مطابق یہ مہرہ ایک لڑکے کا ہے جس کی موت کے وقت عمر چھ سے 12 سال کے درمیان ہوگی۔ لڑکے کا قد اس کی عمر کے اعتبار سے زیادہ یعنی تقرئباً 6.5 فٹ تک تھا۔

تاہم، یہ نہیں معلوم کہ وہ کیسے یا کیوں مرا لیکن اس کی باقیات قدیم ترین انسان کا ثبوت دیتی ہیں۔

دریافت ہونے والے اس مہرے اور جورجیا سے دریافت ہونے والی باقیات میں سائز میں اختلاف بتاتا ہے کہ افریقا سے دو مختلف انسانوں کی آبادیاں کچھ ہزار سالوں کے فرق سے یورپ آئیں۔

Advertisement

قدیم انسانوں کی ہجرت کرنے والی پہلی لہر تقریباً 18 لاکھ سال قبل جورجیا پینچی جبکہ دوسری لہر مشرقِ وسطی کے اس حصے میں 15 لاکھ سال قبل پہنچی۔

اس نئی تحقیق کی رہنمائی بار اِلان یونیورسٹی، اُونو اکیڈمی کالج، یونورسٹی آف ٹلسا اور اسرائیل انٹیکٹیز اتھارٹی کے محققین نے کی۔

باقیات کا سائز اور اوسیفیکیشن نے ماہرین کو اس شخص کی موت کے وقت عمر کا تعین کرنے میں مدد دی۔

اوسیفیکیشن وہ عمل ہوتا ہے جس میں عمر کے ساتھ انسان کی ہڈیاں بنتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر