Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمپسنز” کے بعد “فیملی گائے” کی پیشگوئیاں بھی سوشل میڈیا پر وائرل

Now Reading:

سمپسنز” کے بعد “فیملی گائے” کی پیشگوئیاں بھی سوشل میڈیا پر وائرل

پیشگوئیوں کے لیے مشہور متنازع کارٹون “سمپسنز” کے بعد ایک اور کارٹون سیریز “فیملی گائے” کی پیشگوئیاں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں۔

فیملی گائے کی ایک قسط 2009 میں نشر کی  گئی، جس میں روسی صدر کے حوالے سے موجودہ دور کی خبروں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

اب اس قسط کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

موجودہ حالات میں مغرب کی جانب سے روسی صدر پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ جنگ کے درپے ہیں اور کشیدگی کم کرنے کے دعوؤں پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

تاہم، ایسی ہی صورتحال کی بھرپور عکاسی فیملی گائے سیزن 8 کی قسط Spies Reminiscent of Us کے وائرل کلپ میں کی گئی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ روسی صدر ملاقات کے لیے آنے والے افراد کو ہتھیار نما مختلف اشیا سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پہلے وہ اپنے کوٹ سے ایک فولڈنگ چھڑی نکالتے ہیں، پھر اسے ہینگر میں تبدیل کرکے اس پر اپنا کوٹ لٹکا دیتے ہیں۔

Advertisement

اس کے بعد وہ تیر کمان (ایروگن) نکال کر ایک تیر چلاتے ہیں  جو مہمانوں  کو لگنے کے بجائے دیوار میں پیوست ہوجاتا ہے اور پیوٹن اس تیر پر اپنا کوٹ لٹکا دیتے ہیں۔

اس  کے بعد پیوٹن کلاشنکوف نکال کر ٹرگر دباتے ہیں، جس میں سے گولی کے بجائے آگ نکلتی ہے جس سے وہ اپنی سگریٹ جلاتے ہیں۔

اس کلپ کو سوشل میڈیا پر ”پیوٹن کی یوکرین سے متعلق حکمت عملی“ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رواں ہفتے کہا تھا کہ روس نے دونوں ملکوں میں تناؤ کا سبب بننے والے فوجی دستوں کو یوکرین کی سرحد سے واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ یورپ میں جنگ نہیں چاہتے۔

تاہم مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ روس کے اقدامات اس کے دعوؤں کے خلاف ہیں۔

Advertisement

وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ صورتحال پر تازہ ترین حساس معلومات حوصلہ افزا نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر