
بغیر بازوؤں کا ڈائنو سار شاید اتنا خوفناک نہ محسوس ہوتا ہے لیکن ارجنٹینا سے دریافت ہونے والے سات کروڑ سال پُرانے ڈائنو سار کی نئی قسم کی باقیات بتاتی ہیں کہ وہ ایک باکمال شکاری تھا، باوجود اس کے کہ اس کے بازو ٹی ریکس سے بھی چھوٹے ہوا کرتے تھے۔
گیومیسیا اوکوائی نامی نئی قسم کے ڈائنو سار کی باقیات لندن میں قائم نیچرل ہسٹری میوزیم کے محققین نے ارجنٹینا میں دریافت کیں۔
محققین کے تجزیے نے متایا کہ گیومیسیا اوکوائی ابیلی سار کی ایک قسم تھا۔ یہ ڈائنو سار کی ایک قسم تھی جن کے بازو چھوٹے ہوا کرتے تھے اور ان کو اپنے شکار پکڑنے کے لیے اپنے طاقتور سر اور جبڑوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔
میوزم میں تحقیق کی سربراہ اور اس تحقیق کی شریک مصنفہ پروفیسر انجلی گوسوامی کا کہنا تھا کہ یہ نیا ڈائنو سار اپنی قسم کے حوالے سے کافی غیر معمولی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں متعدد اہم خصوصیات ہیں جو بتاتی ہیں کہ یہ ایک نئی قسم ہے، جو دنیا کے ایک علاقے کے متعلق اہم نئی معلومات بتاتی ہیں جس کے متعلق ہم بہت کچھ نہیں جانتے۔
ابیلی سار ڈائی تھیروپوڈ ڈائنو سار کا ایک غیر معمولی خاندان تھا جس کا اوسطاً لمبائی 16 سے 30 فِٹ ہوتی تھی اور ہپ قدیم جنوبی سُپر کونٹینینٹ گونڈوانا میں پیٹاگونیا اور دیگر علاقوں میں پائے جاتے تھے۔
گونڈوانا کو آج بریِ اعظم افریقا، جنوبی امریکا، آسٹریلیا، اینٹارکٹیکا، برِ صغیر اور جزیرہ نما عرب کے طور پر جانا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News