Advertisement
Advertisement
Advertisement

جدید انسان کی 54 ہزار سال پُرانی باقیات دریافت

Now Reading:

جدید انسان کی 54 ہزار سال پُرانی باقیات دریافت

فرانس میں ایک غار میں مغربی یورپ میں جدید انسان کے ابتدائی شواہد دریافت ہوئے ہیں۔

فرنچ غار سے ملنے والی بچے کی داڑھ کے متعلق اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ 54 ہزار سال پُرانی ہے۔

یونیورسٹی آف ٹولوز-ژاں ژوریز کے محققین کی جانب سے کی جانے دریافت گروٹے مینڈرِن میں کی گئی۔

اس سے قبل یورپ میں سب سے پُرانی انسانی بستیوں کے شواہد جو ملے تھے وہ 45 ہزار -43 ہزار سے 10 ہزار سال پُرانے  تھے۔

مزید یہ کہ مینڈرِن غار ایسے شواہد بھی فراہم کرتی ہے کہ وہاں نینڈرتھل اور جدید انسان موجود تھے۔

Advertisement

یہ تحقیق لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے فزیکل اینتھروپولوجسٹ کرس اسٹرنگر اور ان کے ساتھیوںنے کی۔

پروفیسر اسٹرنگر کا کہنا تھا کہ مینڈرِن کی دریافت نے اس جگہ نینڈرتھل اور جدید انسان کی موجودگی کو دستاویزی شکل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکثر سوچتے تھے کہ جدید انسان کی یورپ میں آمد کی وجہس ے نینڈرتھلز کی فوری اموات ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن یہ نئے شواہد بتاتے ہیں کہ دونوں چیزیں یعنی جدید انسان کا یورپ میں ظہور اور نینڈرتھلز کا یہاں سے غائب ہونا کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔

بچے کی داڑھ کے ساتھ محققین کو ’نیرونین انڈسٹری‘ کے پتھر کے اوزار بھی ملے جو رہون وادی میں منفرد تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر