Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانا دیر سے کیوں کھلایا؟ دولہے نے شادی سے انکار کردیا

Now Reading:

کھانا دیر سے کیوں کھلایا؟ دولہے نے شادی سے انکار کردیا

باراتیوں کو کھانا دیر سے پیش کرنے پر دولہا ناراض ہوگیا اور شادی سے ہی انکار کر دیا۔

بھارت میں شادیوں کے دوران عجیب و غریب اور دلچسپ واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں کہیں شادی کے دوران مٹن نہ کھلانے پر دلہا ناراض ہو کر بارات واپس لے گیا اور دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔

تو کہیں دلہا سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا کہ اسکی شادی  ایک مخنث سے کروائی گئی ہے۔

کہیں ایک عاشق نے شادی کے منڈپ پر ڈرامائی انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں سندور بھردیا جب اس کی محبوبہ کسی اور سے شادی کر رہی تھی جس پر سب نے عاشق کی درگت بنادی۔

تو کہیں دلہن صبح کی تقریبات ختم ہونے تک بہت تھکی ہوئی تھی اور رسومات کے درمیان ہی سوگئی۔

Advertisement

اسی طرح کا ایک اور دلچسپ واقعہ بہار کے پورنیہ علاقے سے سامنے آیا جہاں دولہے نے شادی کرنے سے انکار کر دیا جب اسے اور اس کے رشتہ داروں کو کھانا دیر سے دیا گیا۔

معاملہ اتنا بگڑ گیا کہ اس نے دلہن کے رشتہ داروں سے ملنے والے تمام تحائف بھی واپس کر دیے اور وہاں سے چلا گیا۔

بارات مقررہ وقت پر پنڈال میں پہنچ گئی تاہم شادی کی تقریبات کے دوران دولہے کے اہل خانہ کو کھانا کھلانے میں تاخیر ہوئی۔

اس کے بعد دولہا اور اس کے والد اس قدر ناراض ہوئے کہ انہوں نے شادی کی تقریب کو آگے بڑھانے سے انکار کرتے ہوئے واپس جانا شروع کر دیا۔

مقامی لوگوں اور پنچایت نے دونوں فریقوں کے درمیان معاملہ سلجھانے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

دولہے کے والد اس بات پر سخت ناراض تھے کہ ان کے خاندان والوں کو کھانا اتنی دیر سے پیش کیا گیا، اس نے دلہن کے خاندان کو کھانا پکانے کے لیے آنے والے اخراجات، موٹر سائیکل اور دولہے کو ملنے والا دیگر تمام سامان دے دیا۔

Advertisement

واقعے کے بعد دلہن کی والدہ نے دولہا اور اس کے والد کے خلاف قصبہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر