
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل عائزہ خان کی نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسکن رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
اداکارہ کی تصاویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ کے آنے کا بتایا ہے۔
متعدد سپر ہٹ ڈرامے اور سیکڑوں کامیاب برانڈ فوٹو شوٹ کرنے والی عائزہ خان کی فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کیا جانے والا یہ پیغام اُن کے تمام چاہنے والوں کے لیے تھا۔
عائزہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’وہ اپنے شوٹ اور دیگر کاموں کی وجہ سے بےحد مصروف رہتی ہیں اس لیے مداحوں کے پیغامات کا جواب نہیں دے پاتی ہیں لہٰذا آج اُنہوں نے سوچا کہ وہ ایک چھوٹا سا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کریں۔
واضح رہے کہ اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی عائزہ خان اب ماڈلنگ میں بھی نام کما رہی ہیں اور اپنے نئے نئے فوٹو شوٹ اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News