
چین کے جنوب مغربی حصے میں نوکیلے خول والے ڈائنو سار کی نئی قسم کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔
ماہرینِ باقیات کا کہنا تھا کہ یہ قسم ایک تھائریوفورن کی ہے، اس گروپ میں اسٹیگوسارس اور اینکائلوسارس بھی شامل ہوتے ہیں۔
ان کا تعلق ابتدائی جراسکِ دور، تقریباً 17.4 کروڑ سال سے لے کر 19.2 کروڑ سال کے درمیان سے ہے۔
یوشی سارس کوپچکی نامی یہ ڈائنو سار ایشیاء میں دریافت ہونے والا اب تک کا سب سے پُرانا آرمرڈ ڈائنو سار ہے۔
اس نئی قسم کی جسامت بھاری تھی، منفرد نوکیلا خول تھا اور اس کی کھوپڑی میں متعدد غیرمعمولی خصوصیات تھیں۔
بالخصوص ان ہڈیوں کے حوالے سے جو اس کے دماغ کے گرد ہوتی ہوں گی۔
لندن کے نچرل ہسٹری میوزیم کے سائنس دانوں نے ڈائنو سار کی یہ قسم جنوبی چین میں صوبے یونّان سے دریافت کیں۔
تحقیق کے سربراہ مصنف پروفیسر پال بیریٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے پاس پہلے ایشیاء کے زرہ بکتر والے ابتدائی ڈائنو سات کی باقیات تھیں۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ہمارے پاس اتنا مٹیریل ہے کہ ہم نئی قسم کی شناخت کر سکیں اور اس کی ارتقاء کی تاریخ کی تحقیق کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے یہ کئی نئی ڈائنو سار کی اقسام میں سے ایک ہو جس کو یونّان کے مقامی ماہرین دریافت کیا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News