Advertisement
Advertisement
Advertisement

107 سال قبل ڈوبنے والا جہاز تلاش کرلیا گیا

Now Reading:

107 سال قبل ڈوبنے والا جہاز تلاش کرلیا گیا

107 سال قبل اینٹارکٹیکا کے ساحل میں برف کے سمندر میں پھنس کر ڈوبنے والے سیر ارنسٹ شیکلیٹن کے جہاز انڈیورنس کا ڈھانچہ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔

فیکلینڈ میری ٹائم ہیریٹیج ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ لکڑی کا یہ جہاز، جس کو 1915 میں ویڈل سمندرمیں سفر پر جانے کے بعد سے نہیں دیکھا گیا، 9 ہزار 868 فِٹ کی گہرائی سے برآمد ہوا۔

جہاز کے ڈھانچے کی زبردست تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ حیران کن طور پر محفوظ ہے۔ جہاز کو سمت دینے والا پہیہ ابھی تک جُڑا ہوا ہے اور جہاز کے اسٹرن پر اس کا نام ’انڈیورنس‘ ابھی بھی واضح ہے۔

انڈیورنس 22 ایکسپیڈیشن جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن سے رواں سال فروری میں سر ارنسٹ کی سویں برسی کے ایک ماہ بعد اس جہاز کی تلاش میں نکلا تھا۔

Advertisement

انڈیورنس کے کپتان فرینک وورسلے جہاز کے ڈوبنے کی جو جگہ درج کی تھی، جہاز اس جگہ سے تقریباً چار میل جنوب میں پایا گیا، لیکن اس ہی علاقے میں پایا گیا جس کا ٹیم نے تلاش پر نکلنے سے قبل تعین کیا تھا۔

1915 میں سر ارنسٹ شیکلیٹن اور ان کے عملے نے پہلی بار اینٹارکٹیکا کی سرزمین کو عبور کرنے کی کوشش شروع کی، لیکن انڈیورنس زمین تک نہیں پہنچ سکا اور برف میں پھنس گیا، جس کی وجہ سے جہاز پر سوار 28 افراد جہاز چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر