Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین سے 60 لاکھ سال پرانے الّو کی باقیات دریافت

Now Reading:

چین سے 60 لاکھ سال پرانے الّو کی باقیات دریافت

چین سے 60 لاکھ سال ناپید ہوجانے والے الّو کی حیران کن طور پر محفوظ باقیات دریافت کر لیں گئیں۔

ناپید الّو کی یہ باقیات چین کے جینسو صوبے میں واقع لِنشیا بیسن میں 7000 فِٹ کی گہرائی میں دریافت ہوئیں۔

حیران کن طور پر محفوظ ڈھانچے کا تعلق مائیوسین اِپوک دور کے آخر سے ہے جو تقریباً 60 لاکھ سال قبل گزرا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کی جانب سے ڈھانچے کی آنکھوں کی ہڈی کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ آج کے دور کے الّوؤں کے بر عکس یہ قسم رات کے بجائے دن کے اوقات میں فعال ہوتی تھی۔

2133 میٹر گہرائی سے ملنے والے مکمل ڈھانچے کی باقیات میں کھوپڑی سے لے کر پروں اور ٹانگوں سے لیگر دم کی ہڈی سمیت جسم کے کئی اعضاء موجود ہیں جو بطور باقیات بہت کم ہی باقی رہ پاتے ہیں۔

Advertisement

باقی رہنے والی چیزیوں میں زبان کی جگہ کی ہڈیاں، جس کو ہائیوڈ کہا جاتا ہے، ٹریکیا، ٹانگ کا جوڑ، پروں اور ٹانگ اور پروں کے پٹھے، حتیٰ کہ اس کی آخری غذا کی باقیات بھی شامل ہیں جو کوئی چھوٹا مملیہ تھا۔

اس تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر لائی کا کہنا تھا کہ کھوپڑی کی ان محفوظ آنکھوں کی ہڈیوں سے علم ہوتا ہے کہ یہ الّو رات کے بجائے دن کے اوقات کو فوقیت دیتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر