برطانیہ کے علاقے شمالی شروپشائر میں مکڑی اپنے جال پھنسے چمگادڑ کو کھا گئی۔
نوبل فالس وِڈو نامی یہ قسم مکڑیوں کی ایک جارح مزاج قسم ہے جو اپنے کاٹے جانے کے سبب ہونے والی تکلیف دہ علامات کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔
جولائی 2021 کے دو لاگاتار دنوں میں شمالی شروپشائر کے چمگادڑ مکڑی کے جال میں پھنسے پائے گئے۔
پہلا چمگادڑ، جو بچہ تھا، مر گیا تھا اور اس کے پر مکمل طور پر جالے میں جکڑے ہوئے تھے۔
جال میں پھنسا وہ چمگادڑ سکڑ گیا تھا اور بے رنگ بھی ہو گیا تھا۔
دوسرا چمگادڑ جو پہلے والے کی نسبت کافی بڑا تھا، وہ بھی مکڑی کے جال میں پھنسا لیکن چوں کہ وہ زندہ رہا اس لیے جال سے خود چُھڑایا اور بھاگ اُڑا۔
ماہرین کے مطابق مکڑی نے ممکنہ طور پر پورا چمگادڑ نہیں کھایا ہوگا بلکہ جب تک اس کا پیٹ بھرا ہوگا تب تک کھایا ہوگا۔
سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مکڑی کی اس قسم کو چمگادڑ کا شکار کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ فالس وِڈو مکڑی کی کسی قسم کو مملیے کا شکار کرتے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
