
شدید خطرے سے دوچار چمگادڑ جس کو 40 سالوں سے نہیں دیکھا گیا تھا اور اس کے متعلق خیال تھا کہ یہ ناپید ہوچکا ہے، روانڈا میں دریافت ڈھونڈ نکالا گیا ہے۔
سائنس دانوں نے ٹو ہلز ہارس شو بیٹ، جن کو 1981 کے بعد سے نہیں دیکھا گیا تھا، کو روانڈا کے نیونگوے نیشنل پارک میں ڈھونڈا۔
نئی آڈیو فوٹیج چمگادڑ کی اس قسم کی ایکو لوکیشن کال پہلی ریکارڈنگ ہے۔
یہ ایک تکنیک ہوتی ہے جس کا استعمال جانور، منعکس آواز سے چیزوں کی جگہ کا تعین کرنے کے لیے کر تے ہیں۔
ہلز ہورس شو چمگادڑ غیر معمولی شکل صورت کا حامل ہوتا ہے جس میں بڑے بڑے دو کان اور گھوڑے کی نعل کی طرح ناک جس کھال سے ڈھکی ہوتی ہے، شامل ہے۔
اس پُر اسرار قسم، جس کی روانڈا میں بہتات ہے، کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ٹراہِیکل جنگلات میں غاروں یا پرانی کانوں کی سرنگوں میں رہتی ہیں۔
چمگادڑ کی یہ قسم انتہائی خطرے کا شکار انواع کی فہرست میں شامل ہے اور اسکی دوبارہ دریافت سے قبل اس کو ناپید سمجھ لیا گیا تھا۔
اس چمگادڑ کو ڈھونڈنے کے لیے امریکی ریاست ٹیکسز کے شہر آسٹن کی ایک تنظیم بیٹ کنزرویشن انٹرنیشنل نے کاوشیں کیں۔
چمگادڑ کو 2019 میں ڈھونڈا گیا تھا لیکن سائنس دونوں کو اس کی قسم کی تصدیق کرنے میں تین سال لگ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News