
ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرگ میں ایک کار پارک کے نیچے سے دریافت ہونے والے ایک قرونِ وسطی کے شخص، جس کے ساتھ 13 اور افراد بھی دریافت ہوئے، کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر جنوبی ہائی لینڈ یا لوچ لومونڈ آیا ہو۔
اس شخص کی باقیات 1975 میں آٹھ افراد اور پانچ بچوں کے ساتھ دریافت کی گئیں تھیں اور ابتداء میں اس گروپ کے متعلق سوچا گیا تھا کہ یہ ایک مقامی خاندان ہے جو وباء کا شکار ہوگئی تھی۔
تاہم، یونیورسٹی آف ابرڈین کے ماہرین کی جانب سے کیے جانے والے ایک نئے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ، Medieval Wanderer، نام پانے والے اس شخص کا باقی گروہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا اور یہ جنوبی ہائی لینڈز یا لوچ لومونڈ سے آیا تھا۔
اس انکشاف سے اسکاٹ لینڈ میں قرونِ وسطی کے ابتداء میں آبادی کی ہجرت کے متعلق ابتدائی فہم ملا ہے۔
تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر اورسولیا زیرے کا کہنا تھا کہ تاریخ کے اعتبار سے یہ مبہم دور ہے جس کے متعلق افراد کے حوالے سے بہت قلیل معلومات ذرائع سے ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ وہ وقت سیاسی اور سماجی اعتبار سے ہنگامہ خیز تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بالخصوص اسکاٹ لیند میں انفرادی حرکت کے طرز اور زندگی کی تاریخوں کے متعلق بہت قلیل شواہد اور کم معلومات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News