
شادی میں جہیز اور گاڑی نہ ملنے پر دولہا آپے سے باہر ہوگیا، دلہن کی ہال میں ہی پٹائی کردی اور بارات بھی واپس لے گیا۔
بھارت میں اکثر شادیوں میں عجیب و غریب واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر دولہا دلہن سے جھگڑا کرکے شادی کرنے سے ہی انکار کردیتا ہے تو کہیں دلہن کسی نہ کسی بات پر شادی کے لئے رضامند نہیں ہوتی۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا جہاں دولہا اوردلہن ہنسی خوشی شادی کی رسومات کر رہے تھے کہ اچانک دولہے کو معلوم ہوا کے دلہن کی جانب سے شادی میں گاڑی اور جہیز نہیں دیا جارہا۔
پھر کیا ہوا دولہا آپے سے باہر ہوگیا اور ہنگامہ کھڑا کر دیا، یہی نہیں دولہے نے جھگڑا کرتے ہوئے دلہن کو ہال ہی میں مارنا شروع کر دیا۔
معاملہ بگڑنے کے بعد سب نے دولہے کو سمجھایا لیکن اس نے ایک نہ سنی اور دلہن کے بغیر بارات واپس لے گیا۔
دلہن کے والدین نے اس تمام تر معاملے پر پولیس اسٹیشن میں دولہے کے خلاف شکایت درج کرادی۔
دولہے کے خلاف جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور مار پیٹ کا مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News