Advertisement
Advertisement
Advertisement

3000 ہزار سال قبل مگرمچھ نما مخلوق کو سر کاٹ کر کیوں مارا گیا؟

Now Reading:

3000 ہزار سال قبل مگرمچھ نما مخلوق کو سر کاٹ کر کیوں مارا گیا؟

چین میں 3000 سال قبل پھرنے والے 19 فٹ لمبے مگرمچھ جیسی قدیم مخلوق کو رسماً سر کاٹ کر مارنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

محققین کا خیال ہے کہ نو دریافت شدہ قسم کو صدیوں تک بے رحمی سے شکار کر کے ناپید ہونے تک انسانوں نے پہنچایا۔

ماہرین نے دو 3000 سے 3400 سال قبل مارے جانے والی دو مخلوقات جزوی طور پر محفوظ باقیات کا تجزیہ کیا۔

ماہرین نے دریافت ہونے والی نئی قسم کا نام ہانیوسُوچس سائینینِس کے نام پر رکھا۔ یہ نویں صدی کے شاعر تھے جنہوں نے جنوبی چین کے صوبے گونگ ڈونگ کے دریائے ہان کا ڈیلٹا چھوڑنے کے لیے مگرمچھوں کو خبردار کیا تھا۔

تاریخی روایات کے مطابق ہان یو، جو ٹینگ سلطنت کے دوران حکومتی عہدے دار بھی تھا، نے ان مخلوقات سے چھٹکارہ پانے کے لیے ایک خنزیر اور بکری بھی قربان کی تھی۔

Advertisement

لیکن بد قسمتی سے وہ وہاں باقی رہے اور ایسا مانا جاتا ہے کہ سیکڑوں سال بعد جب جنوبی چین میں انسانوں نے ہجرت کی اور شکار شروع کیا تو وہ اپنے حتمی مقدر سے جا ملے۔

البتہ اس سے قبل یہ جانور انسانوں کا ہدف ہونے کے باوجود قدیم چین میں خطرناک شکاری تھا۔

یونیورسٹی آف ٹوکیو کی محققین کی ٹیم کو باقیات پر شدید حملوں اور حتی کہ سر کاٹنے کے شواہد بھی ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر