گزشتہ ماہ زمین سے ایک دم ٹکرانے والے پرندوں کے جھُنڈ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی ہے۔
میکسیکو کی ریاست چِی ہواہوا کےایک شہیر کاؤہٹیموک میں 7 فروری کو ایک پرندوں کا جھُنڈ زمین سے ٹکرا گیا تھا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جھُنڈ کے کئی پرندے جو زمین سے ٹکرائے تھے وہ واپس اڑ گئے لیکن سیکڑوں پرندے ٹکرا کر مر گئے جس کی اس وقت کوئی وجہ نہیں بتائی جا سکی۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں کی جانے والی نئی تحقیق میں فوٹیج ، پرندوں کی ہجرت کے عمومی طرز اور جھُنڈ کی حرکیات کا بغور جائزہ لیا گیا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ یہ جھُنڈ کیوں گِرا۔
محققین کی ٹیم نے بتایا کہ یہ رہنمائی کرنے والے پرندے کی وجہ سے ہوا کیونکہ جھُنڈ میں اڑتے ہوئے پرندے سامنے نہیں بلکہ رہنمائی کرنے والے پرندے پر توجہ رکھتے ہیں۔
ممکنہ طور پر رہنمائی کرنے والے پرندے نے کسی عمارت پر چمکتی ہوئی چھت دیکھی جس کو وہ غلطی سے پانی سمجھا اور جب تک اس کو سمجھ آیا کہ وہ غلطی کر چکا ہے، اس وقت تک پرندے یا جھُنڈ کے لیے رُکنے یا واپس اوپر اٹھنے کے لیے دیر ہوچکی تھی۔
ٹیم نے مزید کہا کہ جیسے جیسے شہر آگے بڑھتے ہیں اس قسم کی غلطیاں تواتر کے ساتھ ہوتی ہیں۔
جب سے پرندوں کے زمین پر گِر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، طرح طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔
جن باتوں میں ان پرندوں کے نیچے گِرنے کی وجہ زہریلے بخارات کا سونگھ لینا یا فائیو جی شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
