Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر پانچ میں سے ایک شخص بیٹ مین کی طرح روپ دھار لیتا ہے

Now Reading:

ہر پانچ میں سے ایک شخص بیٹ مین کی طرح روپ دھار لیتا ہے

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک بیٹ مین کی طرح ’خود ساختہ چوکیدار‘ کا روپ دھار لیتا ہے اور دوسروں کے رویوں کو روز مرّہ کی بنیاد پر دیکھتا ہے اور وہ جو اصولوں کی پیروی نہیں کرتے ان کو سزا دیتا ہے۔

یہ خصوصیت ان ’خود ساختہ چوکیداروں‘ کو مخصوص مواقع پر عمل کرنے کے لیے بڑھاتی ہے جہاں ان کا خیال ہوتا ہے کہ حکام انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور یہ ان کی اناء کو تقویت بخشتی ہے۔

یہ خود ساختہ چوکیدار دوسروں کو سوشل میڈیا پر ان کی توہین کرتے ہوئے سزا دے سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف اِلینوائے، یونیورسٹی آف اوٹاگو اور یونیورسٹی آف پرٹش کولمبیا کے محققین نے یہ جاننے کے لیے کہ کون سے لوگ ’وجلانٹے‘ شناخت اپناتے ہیں، ایک وجلانٹے آئیڈینٹیٹی اسکیل بنایا ہے۔

یونیورسٹی آف اِلینوائے میں نفسیات میں ڈاکٹریٹ کے امیدوار فین شوان چین کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو خود کو سزا دینے والا سمجھتے ہیں اور ماحول پر نظر رکھتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے جوابات یہ بتاتے ہیں کہ انہیں مستقبل کے مجرموں کو سبق سکھانے کے لیے معصوموں کو سزا دینے سے کوئی مسئلہ نہیں اور یہ لوگ واجب العمل طریقے کو نظر انداز کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

محققین کے مطابق یہ اسکیل ان امیدواروں کی اسکریننگ کے لیے کارآمد ہوسکتا ہے جو پولیس یا ملٹری میں کام کرنا چاہتے ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر