Advertisement
Advertisement
Advertisement

’کہتے ہیں جل پری کا گوشت کھانا آپ کو امر کر دے گا‘

Now Reading:

’کہتے ہیں جل پری کا گوشت کھانا آپ کو امر کر دے گا‘

جاپانی سائنس دانوں نے پُر اسرار جل پری کی ممی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کی کافی عرصے سے اوکے یاما پریفیکچرمیں عبادت کی جارہی تھی۔

کُوراشِکی یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ دی آرٹس کی محققین کی ٹیم اس پُر اسرار شے کی ممی بنی باقیات کا سائنسی تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ وہ دراصل کس چیز کی بنی ہے۔

اس ’جل پری کی ممی‘، جس کی لمبائی ایک فٹ کی ہے، نے یہ نام اپنا اوپری جسم انسان کی طرح جبکہ جسم کا نچلا حصہ مچھلی کی دم کی طرح ہے۔

300 سال پُرانی یہ ممی،جس کے ناخن، دانت اور بال اتنے طویل عرصے بعد بھی موجود ہیں، کے چہرے پر وہ تاثرات تک موجود جس طرح بچہ چیختا ہے۔

آساکُوچی کے شہر میں قائم اینجوئین عبادت گاہ کے سربراہ پیشوا کوزین کوئیڈا نے اس شے کو ایک لکڑی کے بکس سے نکالا۔

Advertisement

گزشتہ ماہ فروری کی دو تاریخ کو اسے اسکول کے اندر موجود جانوروں کے اسپتال میں ایک جائزے کے لیے رکھا گیا تھا۔

آشی شِمبون نامی اخبار کے مطابق سربراہ پیشوا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس امید پر اس کی عبادت کی کہ یہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کو ختم کرنے میں مدد دے گی۔

کوئیڈا کے مطابق اس ممی کو عوام کے لیے تقریباً 40 سال قبل رکھا گیا تھا، لیکن حال ہی میں اس کو آگ سے محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے تاکہ اس کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

اوکایاما فوکلور سوسائیٹی کےہِروشی کِنوشیتا کا کہنا تھا کہ اس ممی کی کوئی مذہبی اہمیت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا جاپانی جل پریوں کے متعلق لافانیت کے قصے مشہور ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ جل پری کا گوشت کھا لیں تو آپ کبھی نہیں مریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر