Advertisement
Advertisement
Advertisement

قدرت کا معجزہ، بانجھ خاتون 9 بچوں کی ماں بن گئی

Now Reading:

قدرت کا معجزہ، بانجھ خاتون 9 بچوں کی ماں بن گئی

اولاد قدرت کے حسین ترین تحفوں میں سے ایک ہے۔ لیکن جب ایک عورت کو بانجھ قرار دے دیا جائے تو پھر اس کے لیے یہی دنیا جہنم بن جاتی ہے۔ لیکن خدا کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں،

ایسا ہی کچھ معاملہ امریکی خاتون اینوریکسیا کے ساتھ بھی ہوا، جنہیں طبی ماہرین نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ کبھی بھی ماں نہیں بن سکیں گی۔

لیکن خدا نے انہیں ایک دونہیں بلکہ ایک ساتھ نو بچوں جیسی نعت سے نواز دیا ہے۔

امریکی ریاست میساچوسیٹ کے شہر وورکیسٹر کے علاقے ٹینبیوری ویلز سے تعلق رکھنے والی لیاہ ولیمز جب 20 سال کی تھیں تو ان کا وزن انتہائی کم، 34.92 کلوگرام، تھا اور ان کا ایک بیٹا تھا۔

ڈاکٹروں نے انہیں خبردار کیا اور ان شبہات کا اظہار کیا کہ ممکنہ طور پر وہ مستقبل میں مزید بچوں کی پیدائش کے قابل نہیں ہوں۔

Advertisement

ان کے متعلق ایسا اینوریکسیا کے ان کے جسم پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے کہا گیا اور لیاہ کو یقین ہو گیا کہ ان کے ساتھ مسئلہ ہوچکا ہے۔

اینوریکسیا ایک کھانے کی بیماری ہے جس میں بھوک ختم ہوجاتی ہے۔

لیکن 24 سال کی عمر سے وہ صحت یاب ہونا شروع ہوئی اور اب دو دہائیوں بعد 40 سال کی عمر میں تمام ناممکنات کو دور کرتے ہوئے انہوں نے آٹھ مزید بچوں کو جنم دیا، جن کی عمریں 15 سال سے چار ماہ تک کی ہیں۔

امورِ خانہ سنبھالنے والی والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ان کی کبھی بڑا خاندان ہوگا۔ بالخصوص جب ان کے ذاتی معالج نے کہا کہ وہ اینوریکسک ہونے کی وجہ سے مزید بچوں کو جنم نہیں دے سکیں گی۔

لیاہ کو کھانے کی یہ بیماری تب ہوئی جب انہوں نے 19 برس کی عمر میں اپنی عقل داڑھ نکلوائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر