
ٹائرینوسارس ریکس دنیا میں آنے والے سب سے مشہور جانوروں میں سے ایک ہیں لیکن ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈائنو سار کی اس قسم کی اکیلی نہیں تھی بلکہ اس کی تین مزید اقسام تھیں۔
امریکی سائنس دانوں نے 40 کے قریب ٹائرینوسارس کے ان ڈھانچوں کی باقیات کا دوبارہ تجزیہ کیا جن کو ایک صدی سے زیادہ کے عرصے میں ماہرینِ باقیات نے دریافت کیا تھا۔
جن اقسام کا مطالعہ کیا گیا ان میں ’سُو‘ بھی شامل۔ یہ ٹائرینوسارس کا ایک مکمل ڈھانچہ ہے جو فی الحال شیکاگو کے فیلڈ میوزیم آف نیچرل ہِسٹری میں موجود ہے۔
اس کے علاوہ ‘AMNH 5027’ پر بھی مطالعہ کیا گیا جس کو 1908 میں مونٹانا میں دریافت کیا گیا تھا۔
ماہرین نے ان ڈھانچوں کی ران کی ہڈی کے ساتھ دانتوں اور دیگر ہڈیوں میں طبعی تفریقیں نوٹ کیں، جو یہ بتاتی ہیں کہ یہ تین قسم کے مختلف ٹائرینوسارس تھے۔
محققین نے بتایا کہ دریافت ہونے والی بڑی قسم کو ایک نئی قسم قرار دیا جانا چاہیئے۔
اس قسم کو انہوں نے ٹائرینوسارس اِمپیریٹر کا نام دیا۔
جبکہ چھوٹے اور کم جسامت والی قسم کو ماہرین نے ٹائرینو سارس ریجینا کا نام دیا۔
اب تک ٹائرینوسارس ریکس یا ’ظالم لِزرڈ کنگ‘ ڈائنو سار کا وہ واحد گروپ تھا جس کو ٹائرینو سارس کے نام سے جانا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News