Advertisement
Advertisement
Advertisement

سطح سمندر سے پست ہونے کے باوجود ’دی نیدرلینڈز‘ کیوں نہیں ڈوب رہا؟

Now Reading:

سطح سمندر سے پست ہونے کے باوجود ’دی نیدرلینڈز‘ کیوں نہیں ڈوب رہا؟

نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کے مطابق دنیا بھر میں سطح سمندر تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور 2006 سے 2015 تک ہر سال بلندی کی شرح پوری 20 ویں صدی کی نسبت دُگنی ہو چکی ہے۔

20 وی صدی میں یہ شرح 0.06 انچ فی سال تھی جبکہ 2006 سے 2015 تک یہ شرح بڑھ کر 0.14 انچ تک پہنچ گئی۔

NOAA نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلی صدی کے ابتداء تک سمندروں کی سطح جو 2000 میں تھی اس سے کم از کم ایک فٹ تک بلند ہو چکی ہوگی۔

جبکہ اقوامِ متحدہ کے موسمیاتی تغیر پر بین الحکومتی پینل کے اندازے کے مطابق سال 2100 تک 16 سے 25 انچز تک بڑھ جائے گا۔

نیچر کمیونیکیشنز نامی جرنل میں 2019 میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سطح سمندر کا اس حد تک بڑھنا دنیا بھر میں تباہی پھیلا سکتا ہے۔ 2100 تک تمام برِاعظموں میں 25 کروڑ افراد کو براہ راست متاثر کر سکتا ہے۔

Advertisement

یونیورسٹی آف پلائماؤتھ میں کوسٹل جیومارفولوجی کے پروفیسر جرڈ میسے لنک کا کہنا تھا کہ شہروں اور ممالک کا اس سے مکمل طور پر ختم ہونا اس بات پر منحصر ہے کہ انسان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دی نیدرلینڈز کا زیادہ تر حصہ سطح سمندر سے پست ہے لیکن وہ نہیں ڈوب رہا کیوں کہ ڈچ اپنے ساحلی دفاع کو قائم کر رہے ہیں اور برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر