Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسکراتا قوسِ قزح کیا ہوتا ہے؟

Now Reading:

مسکراتا قوسِ قزح کیا ہوتا ہے؟

ناسا نے اٹلی کے شہر سِسلی کے علاقے رگُوسا میں کھجور کے درخت کے اوپر بننے والے اُلٹے قوسِ قزح کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

رنگوں کی یہ مخصوص قوس شش پہلو برف کی کرچیوں کے ’برف کے ہالے‘ کی ایک مثال ہے اور انعطاف اور انعکاس کا ایک مظہر ہے۔

عموماً ایک قوسِ قزح، جس میں محراب جھُک کر اُفق کی جانب آتے ہیں، پانی کے قطروں سے منعطف ہونے والی سورج کی روشنی کے سبب بنتا ہے۔

اس قوسِ قزح کی نشان دہی ایک اطالوی فلکیاتی فوٹوگرافر اور پرائمری اسکول  ٹیچر مارسیلا گوئیلیا نے کی جب سورج آسمان میں نیچے تھا۔

Advertisement

انہوں نے اپنی فوٹو پر کیپشن دیا کہ ایسا لاتعداد بار ہمارے اوپر ہوگا اور نظر انداز کردیا جائے گا کیوں کہ جس بھی چیز کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے اکثر ہمارے سامنے ہوتی ہے یا ہمارے جُھکے ہوئے سروں کے ساتھ ہمارے موبائل پر ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی لوگ سرکمزینیٹل محراب کو ’مسکراتے قوسِ قزح‘ کے طور پر بتاتے ہیں کیوں کہ اس کے رنگ ایک عمومی قوسِ قزح کی نسبت الٹے ہوتے ہیں۔

اس تصویر کو ناسا نے گزشتہ روز اپنی آسٹرونومی پکچر آف دی ڈے کے طور پر چُنا تھا۔

ایک عمومی قوسِ قزح متعدد رنگوں والی محراب ہوتی ہے جو پانی کے قطروں سے ٹکرانے والی روشنی سے بنتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر