
ناسا کی 70 سے زائد اوریجنل تصاویر بشمول بز آلڈرن کی مون واک تصویر جو نیل آرمسٹران کوپن ہوگین میں 1 لاکھ 55 ہزار یوروز میں فروخت ہوگئی۔
آلڈرن کی تصویر، جو 5 ہزار 373 یوروز میں فروخت ہوئی، میں خلاء باز کو چاند کی سرزمین پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر جولائی 1969 میں پہلے انسانی لینڈنگ کے دوران کھینچی گئی تھی جس کو لائف میگزین کے کوور کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔
آرمسٹرانگ، جنہوں نے چاند پر پہلا قدم رکھا، کے عکس کو آلڈرِن کے وائزر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
کُل 74 ناسا تصاویر کو فروخت کے لیے رکھا گیا تھا جن میں 26 تصاویر چاند پر 1960 اور 1970 کی دہائی میں اپولو مشن کے دوران لی گئیں تھیں۔
برُون ریسمیوسن آکشن ہاؤس نے اے ایف پی کو بتایا کہ 74 تصاویر میں سے 73 فروخت کر دی گئیں ہیں۔
ایک غیلر ملکی کلکٹر، جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے یہ تصاویر نیلامی کے لیے پیش کیں۔
آکشن ہاؤس کے اندازے کے مطابق اس مجموعے سے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار یوروز تک کی رقم جمع ہوئی۔
سب سے زیادہ مہنگی تصویر ’ارتھ رائز‘ جو امریکی خلاء باز ولیم اینڈرز نے چاند کا چکر کاٹتے وقت دسمبر 1968 میں اپولو 8 سے کھینچی تھی، 11 ہزار 800 یوروز میں فروخت ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News