
موجودہ دور کا فیشن کیپیٹل تو پیرس کو کہا جاتا ہے لیکن ماہرینِ آثارِ قدیمہ ایک ایسی جگہ کی کھدائی کر رہے ہیں جو بظاہر قبل از تاریخ دور کے فیشن کیپٹل معلوم ہوتا ہے۔
5000 سال قدیم تانبے کے دور کی یہ بستی جو آج جنوبی اسپین کا علاقہ ہے، قبل از تاریخ دور میں یہاں مہنگی فیشن کی اشیاء سب سے زیادہ یہیں بنائی جاتی تھیں۔
اس بات کے باوجود کہ اب تک صرف ایک فی صد رقبے کی کھدائی ہوئی ہے، سیکڑوں انتہائی خوبصورت سونے، ہاتھی دانت، سیپیوں، تانبے اور دیگر دھاتوں سے بنی اشیاء دریافت کی جا چکی ہیں۔
دو دہائیوں پر مشتمل یہ تفصیلی کھدائی بتاتی ہے کہ یہ جگہ ماضی میں اہم بین الاقوامی تجارتی مرکز تھی، جو ہزاروں میل دور سے تاجروں کو کھینچ کر لاتی تھی۔
سائنسی معائنوں میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ فیشن کی ان مہنگی اشیاء کے لیے غیر معمولی خام مال مغربی ایشیاء، سب سحارن افریقا، سِسلی اور شمالی اسپیس سے آتا تھا۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اب تک گہرائی میں دبے درجنوں مکمل اور ٹکڑوں میں اشیاء ملی ہے جن میں مشروبات کے پیالے، سجاوٹی کنگھے، جواہرات، پُرتعیش فرنیچر اور سجاوٹی ملبوسات شامل ہیں۔
ہاتھی دانت زیادہ تر افریقی ہاتھیوں سے لائے جاتے تھے، لیکن کچھ کا تعلق ایشائی ہاتھیوں سے بھی ہوتا تھا جو اس وقت تک مغربی ایشیاء کے میدانوں میں پِھرا کرتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News