
چاند کی مٹی کے جمع کیے گئے سب سے پہلے نمونے کو تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈزکی قیمت کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔
یہ مٹی 1969 میں چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلاء باز نیل آرمسٹرانگ نے ایک اور خلاء باز کی مدد سے جمع کی تھی جس کو بعد ازاں ناسا کے سپرد کر دیا گیا تھا۔
اس قیمتی شے کو بعد میں امریکی ریاست کینساز میں قائم اسپیس میوزیم سے چرالیا گیا تھا۔
یو ایس مارشلز آفیشلز کی جانب سے اس کو غیر ارادی طور نیلام کرنے کے بعد 2015 میں خاتون وکیل نینسی کارلسن نے اس شے کو 700 پاؤنڈز میں خریدا۔
اب اس کو نیو یارک میں بونہیمز نامی نیلامی کی کمپنی میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
اب کی بار اس کی قیمت سات برس قبل کی قیمت سے 1400 گُنا سے زیادہ رکھی گئی ہے۔
بونہیمز کمپنی میں ایک اسپیشلسٹ ایڈم اسٹیک ہاؤس کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ اپولو مشن کا ایک تصدیق شدہ نمونہ نیلامی میں بیچا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نایاب تبرک ہے جو انسان کی کامیابی کی بلندی کی نشان دہی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News