
ایک نئے مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہماری کافی کا ایک کپ دنیا میں موجود دیگر جانداروں کے معدوم ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔
ایک رپورٹ میں معلوما ہوا ہے کہ امیر ممالک میں موجود کافی پینے والے افراد غیر ارادی طور پر دور دراز غریب ممالک میں جانداروں کے ناپید ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔
یورنیورسٹی آف سِڈنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ امیر ممالک میں غذا، مشروب اور ذرعی اشیاء کی کھپت، عالمی سطح پر جانداروں کے ناپید ہونے کی 39 فی صد ذمہ دار ہے۔
188 مملک میں موجود 5000 سے زائد جانداروں کی اقسام کو دیکھتے ہوئے تحقیق میں معلوم ہوا کہ یورپ، شمالی امریکا اور مشرقی ایشیاء کے 76 مملک میں کھپت دیگر مملک میں بنیادی طور پر جانداروں کے ناپید ہونے کا سبب ہے۔
تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ عالمی سطح پر جاندروں کو لاحق ناپید ہونے کے خطرے میں بین الاقوامی تجارت کا 29.5 حصہ شامل ہیں۔
حال ہی میں جاری ہونے والی بین الحکومتی سائنس پالیسی پلیٹ فارم کی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی سروسز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق تقریباً 10 لاکھ اقسام معدومیت کے خطرے سے دو چار ہیں۔
جانوروں کی متاثرہ اقسام میں ہونڈرس میں پائے جانے والے مینڈک کی ایک قسم اور مڈاغاسکر میں پائے جانے والے چوہے کی ایک قسم شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News