
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ایوارڈ کے متعلق کی جانے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آسکر جیتنا اداکاروں کی زندگی میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے محققین نے 2111 اداکاروں کے تجزیوں پر مبنی ایک ماڈل تشکیل دیا جو 1929 سے 2020 تک آسکر کے لیے نامزد ہوئے تھے یا کسی نامزد اداکار کے مخالف سامنے آئے تھے۔
محققین کے مادل سے معلوم ہوا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جو آج زندگی ہیں ان کی موت 81.3 برس کی عمر میں متوقع ہے۔
تاہم، وہ نامزد امیدوار جو ایوارڈ حاصل نہیں کرسکے ان کی زنگی 76.4 برس تک، جبکہ وہ اداکار جو نامزد ہی نہیں ہو سکے ان کی زندگی 76.2 برس تک متوقع ہے۔
PLOS ONE میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ اکیڈمی ایوارڈ یافہ اداکار اور اداکارائیں کامیابی اور بقاء کے درماین ایک مثبت تعلق دِکھاتے ہیں، جو رویے، نفسیاتی اور دیگر تبدیلی کے قابل صحت کے عوامل جن کا غربت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کی اہمیت دِکھاتے ہیں۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارون کی متوقع زندگی کئی سالوں سے زیرِ بحث رہی ہے۔ 2005 میں ہونے والی آخری تحقیق میں یہ بتایا گیا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ افراد کی زندگی تقریباً چار سال زیادہ ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News