
سورج کے ہمارے نظامِ شمسی کا مرکز ہونے کے باوجود ہم اس کے متعلق بہت کچھ نہیں جانتے۔ اس لیے جب بھی اس کو قریب سے دیکھنے کا کوئی موقع میسر آتا ہے تو وہ کافی دلچسپ ہوتا ہے۔
ایسا ہی تازہ ترین موقع ہمیں فلکیاتی فوٹوگرافر اینڈریو مک کارتھی نے مہیا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیلی اسکوپ کا رخ پانچ گھنٹوں تک سورج کی جانب رہا اور سورج کی زبردست کلوز اپ ویڈیو بنائی۔
مِک کارتھی نے یہ خوبصورت ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں سورج کی بیرونی پرت کو انتہائی قریب سے دِکھایا گیا ہے جہاں سورج سے انتہائی گرم لَپٹیں نکل رہی ہیں۔
ایک موقع پر مک کارتھی نے ویڈیو کی رفتار 1800 گُنا سے بڑھا کر 3600 گُنا تک کر دی تاکہ دیکھنے والوں کو یہ اندازہ ہو سکے کہ توانائی کی یہ لَپٹیں کتنی تیز حرکت کرتی ہیں۔
ایسا پہلا بار نہیں ہوا ہے کہ مک کارتھی نے سورج کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنی ٹیلی اسکوپ کی مدد سے سورج کی متعدد تصاویر کھینچ چکے ہیں۔
جس کے بعد انہوں نے ڈیڑھ لاکھ تصاویر کو یکجا کرتے ہوئے سورج کی ایک 300 میگا پکسل کی تصویر بنائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News