
شیر اپنی بہادری اور دھاک کی وجہ سے جنگل کے بادشاہ کے طور پر جان جاتا ہے۔
لیکن ایک نئی تحقیق میں دِکھایا گیا ہے کہ کس طرح خونخوار شیروں کو ان کی ناکوں پر اوکسیٹوسِن چھڑک کر پالتوں بلیوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
’محبت کے ہارمون‘ کے طور پر جانا جانے والا اوکسیٹوسِن قدرتی طور پر دماغ سے انسان اور دیگر مملیوں کے خون میں خارج ہوتا ہے۔
یونیورسٹی آف مینیسوٹا کے محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ شیروں کی ناک پر اس ہارمون کے چھڑکنے نے ان کو دوسرے شیروں کی نسبت زیادہ دوستی والا بنا دیا اور تب تک بنائے رکھا جب تک کھانا نہیں پیش کیا گیا۔
جنگل میں شیر عموماً بہت خونخوات ہوتے ہیں اور دوسرے شیروں سے اپنی زمین کی رکھوالی جارح مزاجی سے کرتے ہیں۔
البتہ پنجرے میں یہ ایک حقیقی مسئلہ بن سکتا ہے، بالخصوص تب جب مختلف اناؤں کے شیر ایک جگہ جمع ہوں۔
تحقیق میں محققین نے جنوبی افریقا کے ڈِنوکینگ نامی جنگلی حیات کے ریزرو میں شیروں کے ساتھ یہ دیکھنے کے لیے کام کیا کہ آیا اوکسیٹوسِن ان کو پُر سکون کرنے میں مؤثر تھی یا نہیں۔
محققین کی ٹیم نے 23 شیروں کو لالچ دے کر باڑ تک بلانے کے لیے کچے گوشت کے استعمال کیا، جہاں وہ شیروں کی ناکوں پر اوکسیٹوسِن چھڑکتے۔
تحقیق کے سربراہ مصنفہ جیسیکا بُرک ہارٹ نے بتایا کہ محققین جانتے تھے کہ ناک پر براہ راست اوکسیٹوسِن چھڑکنے سے وہ سیدھا دماغ تک جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News