
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں موسیقی بند کیے جانے پر ایک شادی میں چاقو چھریاں چل گئیں۔ نشے میں دھت مہمانوں نے دولہے کے دوست اور دلہن کے بھائی کو نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگ پور میں ایک شادی میں چار مہمان نشے میں دھت ہونے کے بعد موسیقاروں اور دیگر مہمانوں سے جارحانہ انداز میں پیش آئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جب میزبانوں نے شادی میں موسیقی بند کرنے کا فیصلہ کیا تو ان چاروں نے ہنگامہ بپا کر دیا اور جھگڑے میں دو لوگوں کو چاقو گھونپ دیا۔
ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دولہے کا دوست اور دلہن کا بھائی چھری کے حملوں میں زخمی ہوئے۔
افسر کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب ہفتے کے روز ہوئی اور اگلے دن دُولہے کے گھر پر ریسیپشن کی تقریب منعقد کی گئی۔
پولیس افسر نے مزید کہا کہ چاروں افراد نے نشے میں دھت ہونے کے بعد جب ہنگامہ شروع کیا تو موسیقی بند کردی گئی۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے لیکن چاروں ملزمان، جن پر اقدامِ قتل کا الزام ہے، کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News