چار جوان بیٹوں کا باپ 47 سالہ شخص باڈی بلڈنگ کرنے کے بعد مسٹر پاکستان بن گیا۔
اس عمر میں کیا خوراک ہے کتنے گھنٹے ورزش کرتے ہیں اور اسٹیرائڈز کا کتنا کمال ہے؟
آج ہم آپ کی ملاقات فیصل جٹ سے کروائیں گے جنہوں نے مقابلے کی تیاری شروع کی تو لوگوں نے کہا تم نہیں کر پاؤ گے یہ عمر نہیں۔
لیکن فیصل جٹ نے ہمت نہیں ہاری اور ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔
فیصل جٹ 47 سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے تین بڑے ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔
انہیں ٹریننگ کرتے ہوئے 20 سال ہوچکے ہیں، انہوں نے آغاز فٹنس کے لیے باڈی بلڈنگ سے کیا لیکن پھر اس کو پروفیشنلی اپنا لیا۔
ڈائٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مقابلے کے لیے آپ کو دن میں 30 انڈے کھانے پڑتے ہیں، مچھلی کھانی پڑتی ہے اور نمک مرچ تک بند کرنا پڑتا ہے۔
اسٹیرائڈز اور دوائیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فوراً باڈی نہیں بن سکتی، اس میں لازمی 3 سے چار سال لگتے ہیں۔ اس لیے ان چیزوں سے گریز کریں۔
فیصل جٹ نے یہ بھی بتایا کہ ایک اچھا باڈی بلڈر بننے اور مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے آپ کی جینیٹص اور مسلز اچھے ہونے چاہئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News