
ناسا کے لائیو کیمرے نے ایک پراسرار سیاہ مکعب (کیوب) کو سورج سے ابھرتے ہوئے دیکھا جس کے فوراً بعد ناسا کی ویب سائٹ میں خرابی پیدا ہوگئی۔
تائیوان میں مقیم خود ساختہ ماورائے ارضی ماہر سکاٹ سی وارنگ نے دعویٰ کیا کہ امریکی خلائی ایجنسی نے سورج کے ایک مخصوص حصے کو چھپایا اور بلیک کیوب کے ظاہر ہوتے ہی ویب سائٹ کو “خرابی” کے بہانے بند کر دیا۔
ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی کے درمیان بین الاقوامی تعاون کے ایک منصوبے شمسی اور ہیلیو سفیرک آبزرویٹری سے عکس بند کی گئی فوٹیج میں ایک چھوٹی مکعب شکل کی چیز کو سورج کے نچلے دائیں کونے میں تقریباً دو سیکنڈ تک دیکھا گیا۔
جس کے بعد کلپ کو اچانک ختم کر دیا جاتا ہے اور سکرین سیاہ ہو جاتی ہے۔
سکاٹ نے کہا کہ، “آپ سورج سے نکلتے ہوئے کیوب کو دیکھ سکتے ہیں اور اس کے فوراً بعد ایک بڑی خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔”
سکاٹ نے بتایا کیا کہ یہ شاندار لمحہ 2 مئی کومقامی وقت کے مطابق 1 بجکر 6 منٹ کے قریب پیش آیا۔
برن ہارڈ فلیک، پروجیکٹ سائنس دان اور SOHO کے مشن مینیجر نے ایک انٹرویو میں وائس کو سورج پر سیاہ مکعب کی اسی طرح کی ظاہری شکل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی چیز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ “بلیک اسکوائر ایک غائب (خراب) ٹیلی میٹری بلاک کی وجہ سے ہے۔
“زیادہ تر گمشدہ بلاکس واقعی ہماری پائپ لائن پروسیسنگ سے بھرے جاتے ہیں، لیکن یہ ہمیشہ کام نہیں کرتا، اور تمام گمشدہ بلاکس کو صحیح طریقے سے نہیں بھرا جاتا۔ لہٰذا آسان الفاظ میں، سیاہ کیوبز کی ظاہری شکل تصویر میں خود SOHO اور زمین کے درمیان ٹرانسمیشن کی غلطیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی خرابیاں ہیں۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News