Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی شہری کو لگژری کاروں پر اچھل کود کرنا مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

چینی شہری کو لگژری کاروں پر اچھل کود کرنا مہنگا پڑ گیا

چینی شہری ہو گیا بڑی مشکل کا شکار ، نشے کی حالت میں چار لگژری کاروں پر اچھل کود کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ایک شخص نے نشے میں دھت ہوکر چار لگژری کاروں پر اچھل کود کی جس کے نتیجے میں کاروں کو نقصان پہنچا جس پر اسے  کاروں کی مرمت کے لیے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز کے مساوی رقم ادا کرنا پڑی۔

رپورٹ کے مطابق 21 مئی کو 24 سالہ شخص نے یہ حرکت ایک ہوٹل کے پارکنگ لاٹ میں کھڑی ان لگژری کاروں پر جان بوجھ کر اچھل کود اور دھینگا مشتی کی جس سے ان کاروں کو کافی نقصان پہنچا۔

تاہم چینی شہری کی گرل فرینڈ نے اسے روکنے کی بہت کوشش کی، لیکن وہ اپنی حرکت سے باز نہیں آیا کیونکہ اس نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔

خیال رہے کہ اس کے اس اقدام سے جن کاروں کو نقصان پہنچا ہے ان میں ایک لمبورگینی اور 2 رولز رائس کاریں شامل ہیں جن کی مرمت پر ایک ملین یوآن (ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز) سے زیادہ خرچ آئے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر