Advertisement
Advertisement
Advertisement

70 کروڑ سال پرانا 32 فِٹ لمبا ڈائنو سار دریافت

Now Reading:

70 کروڑ سال پرانا 32 فِٹ لمبا ڈائنو سار دریافت

ارجنٹینا میں سائنس دانوں نے 70 کروڑ سال پُرانا ایک 32 فٹ لمبا ڈائنو سار دریافت کیا ہے۔

26 اپریل کو جرنل سائنٹفک رپورٹس میں شائع تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ یہ ارجنٹینا کے صوبے سانٹا کروز سے دریافت ہونے والا یہ ڈائنو سار، اب تک کا دریافت ہونے والا سب سے بڑا میگا ریپٹر ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ میپ میکروتھوریک کا نام پانے والے اس ڈائنو سار کا نام ایک فرضی شیطانی روح ’میپ‘ کے نام پر ہے، جو اینڈیز میں گھوما کرتی تھی۔

اس نام کا مطلب ہے ’موت کا سایہ‘ جو ’یخ بستہ ہواؤں سے مارا کرتی تھی‘۔

اے ایف پی کے مطابق اس ڈائنو سار کے دو مڑے ہوئے پنجے تھے اور پنجوں کے اگلی جانب 40 سینٹی میٹر لمبے ناخن تھے۔

Advertisement

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ اس میگا ریپٹر کا سائنسی نام میکرو تھیروکس ہے۔ یہ لاطینی زبان کا لفظ ہے۔ تھیروکس گلے سے پیٹ کے درمیانی حصے کو کہا جاتا ہے۔

باقیات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ڈائنو سار کی چھاتی گہری تھی جس کی وجہ سے اس کا نام میکرو تھیروکس پڑا۔

محققین کی جانب سے ڈائنو سار کی جن باقیات کا تجزیہ کیا ان میں ریڑھ، پسلیوں اور ٹخنوں کی جزوی ہڈی اور بازو کے بلیڈ کے ٹکڑے شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر