ایک شہری نے مسافروں کو گرمی سے بچانے کے لیے اپنے رکشے کو الگ طریقے سے سجا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداراے کے مطابق بھارتی ریاست نئی دلی میں ایک شہری نے مسافروں کو گرمی سے بچانے کے لیے رکشے کی چھت پر ہی پودے اگالیے۔
نئی دلی کے 48 سالہ رہائشی مہندرا کمار ایک رکشہ ڈرائیور ہیں۔
انہوں نے مسافروں کو گرمی کے اس موسم میں ٹھنڈک اور راحت پہنچانے کیلئے رکشے کی چھت پر مختلف قسم کے تازہ پودے اگالیے۔
اس حوالے سے رکشے ڈرائیور کمار کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی یہ پودے رکشے کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔
کمار نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے رکشے کے اندر دو چھوٹے کولر اور پنکھے بھی لگائے ہیں۔
تاہم یہ منفرد رکشہ نئی دلی کی سڑکوں پر عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یہاں تک کہ شہری اس رکشے کی سواری کو بہت پسند کر رہے تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
