Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرانے صوفے نے امریکی خاتون کو مالا مال کردیا

Now Reading:

پرانے صوفے نے امریکی خاتون کو مالا مال کردیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی خاتون مالا مال ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کی خاتون کو استعمال شدہ صوفے سے 36 ہزار ڈالر کی رقم مل گئی۔

وکی اُمودو نامی خاتون کو صوفہ سیٹ کی ضرورت تھی اور انہوں نے استعمال شدہ فرنیچر کی ویب سائٹ سے ایک صوفہ پسند کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویب سائٹ پر یہ صوفہ سیٹ ’’مفت اشیا‘‘ کی کیٹگری میں تھا جہاں سے وکی اُمودو نے اسے پسند کیا اور گھر لے کر آگئیں۔

صوفے کے کُشن سے اُمودو نے ہزاروں ڈالر کی نقدی برآمد کی۔

Advertisement

انہوں نے جس فیملی سے یہ صوفہ خریدا تھا اس کو فون کرکے اطلاع دی اور پورے 36 ہزار ڈالر واپس بھجوا دیے۔

تاہم رقم واپس کرنے پر صوفہ دینے والی فیملی نے خاتون کو 2200 ڈالر شکریہ کے ساتھ بھیجے جس سے انہوں نے نیا فریج خرید لیا۔

واضح رہے کہ فیملی کو نہیں معلوم کہ اتنی بڑی رقم صوفے میں کب سے جمع تھی لیکن انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک قریبی رشتے دار کے انتقال بعد گھر کی کئی جگہوں سے ہزاروں ڈالر برآمد ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر