Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیس سال بعد پہلی بار پانی پینے والا برطانوی شخص

Now Reading:

بیس سال بعد پہلی بار پانی پینے والا برطانوی شخص

41 سالہ اینڈی کیوری نے پہلی بار پانی پیا آخر کیوں؟

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی سُپر اسٹور میں کام کرنے والے 41 سالہ اینڈی کیوری نے دو دہائیوں میں پہلی بار پانی پیا، وہ دو دہائیوں تک صرف مشہور سافٹ ڈرنک کا استعمال کرتے رہے۔

اینڈی کیوری 20 سال کی عمر میں سافٹ ڈرنک کی لت میں مبتلا ہوئے جس کے بعد یومیہ دس لیٹر سافٹ ڈرنک پینا ان کا معمول بن گیا تھا۔

چوں کہ سُپر اسٹور میں ان کی نائٹ شفٹ ہوا کرتی تھی جس کے باعث انہیں چینی کی طلب پوری کرنے کے لیے سافٹ ڈرنکز باآسانی مل جاتی تھی۔

اور اس ہی وجہ سے وہ دو لیٹر والی چار سے پانچ بوتلیں یومیہ استعمال کرتے تھے۔

Advertisement

 تاہم اب انہوں نے صرف ایک ہیپنوتھراپی سیشن (نفسیاتی علاج) کی مدد سے اس عادت سے چھٹکارہ حاصل کرلیا ہے۔

جب اینڈی کیوری کا وزن خطرناک حد تک بڑھنے پر ڈاکٹروں نے ذیابیطس کا انتباہ دیا تو انہوں نے اس عادت کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

تھراپسٹ (Avoidant Restrictive Food Intake Disorder) نامی بیماری کی تشخیص کرتے ہوئے صرف 40 منٹ کے ایک سیشن کی مدد سے کیوری کی اس عادت کو ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس سیشن کے بعد کیوری نے 20 برس بعد پہلی بار پانی پیا اور ایک ماہ میں سات کلو وزن کم کرلیا، اب وہ صحت مند زندگی کی جانب گامزن ہوچکے ہیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن میں سافٹ ڈرنک کے 30 کینز تک پیتے تھے۔

اور اس ان کے یومیہ 20 پاؤنڈز جب کہ سالانہ تقریباً 7 سے 8 ہزار پاؤنڈز (19 لاکھ سے زائد روپے) خرچہ آتا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کیوری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سالانہ جتنے پیسے سافٹ ڈرنک پر خرچ کرتے تھے اتنے میں ہم ہر سال ایک نئی گاڑی خرید سکتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر