برطانیہ کے مارشل آرٹسٹ اسٹیو کیلر نے 10 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارشل آرٹسٹ اسٹیو کیلر ن ایک انگلی سے 129.50 کلوگرام وزن کو 8 سیکنڈ تک اٹھایا۔
New record: Heaviest deadlift with one finger – 129.50 kg (285.49 lb) by Steve Keeler (UK)
Six discs with one finger, just an average morning's work for the martial artist.https://t.co/wCVywqDpTi pic.twitter.com/06WzBGvC1g
Advertisement— Guinness World Records (@GWR) June 10, 2022
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے نئے ورلڈ ریکارڈ کی تصاویر شیئر کردیں۔
تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ اسٹیو نے لوہے کی 6 ڈسکس ایک ساتھ اٹھائیں۔
یاد رہے کہ ایک ڈسک کا وزن 26 کلوگرام، تین کا 25 کلوگرام سے زائد، ایک 20 کلوگرام اور ایک 10 کلوگرام وزنی تھی۔
واضح رہے کہ ماضی میں یہ ریکارڈ آرمینیا کے بینِک اسرائیلیان کے پاس تھا جنہوں نے 2012 میں 121.70 کلوگرام وزن ایک انگلی سے اٹھایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
