Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچے کو کاٹنے والا کوبرا تڑپ تڑپ کر مرگیا، نونہال حیران کن طور پر صحت مند

Now Reading:

بچے کو کاٹنے والا کوبرا تڑپ تڑپ کر مرگیا، نونہال حیران کن طور پر صحت مند

بھارتی ریاست بہار کے علاقے گوپال گنج میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چار سالہ بچے کو ڈسنے والا زہریلا کوبرا تڑپ تڑپ کر مر گیا، لیکن بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا اور پوری طرح صحت مند ہے۔

آپ نے وہ مشہور کہاوت “جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے” تو سنی ہی ہوگی، لیکن اسے اپنی آنکھوں کے سامنے سچ ہوتا دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔

یہ پورا واقعہ صرف 30 سکینڈ کے درمیان پیش آیا، سانپ کے کاٹنے کے بعد زندہ بچنے والے خوش نصیب بچے اور مرے ہوئے سانپ کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برولی تھانہ علاقے کے مادھوپور گاؤں کے رہائشی روہت کمار کا چار سال کا بیٹا انوج اپنے ماموں کے گھر چکائے کوٹ تھانہ علاقے کے ساسا موسا کھجوری ٹولہ میں آیا ہوا تھا۔

بدھ کی شام انوج گھر کے دروازے کے سامنے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اس دوران ایک کوبرا کھیتوں کی طرف سے تیزی سے آیا اور کھیل رہے انوج کے پاؤں میں کاٹ لیا۔

Advertisement

سانپ کے کاٹتے ہی وہاں موجود بچے خوفزدہ ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔ وہاں موجود لوگوں کی نظر سانپ پر پڑی تو وہ لاٹھی ڈنڈے لے کر بچے کو بچانے اور سانپ کو مارنے کے لیے دوڑے، مگر تب تک کوبرا تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے چکا تھا۔

سانپ کے مرنے کے بعد بچہ انوج وہیں پر کھیلنے لگا۔ اہل خانہ اس کو فوری طور پر صدر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے کر پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے علاج شروع کیا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ بچہ پوری طرح صحت مند ہے اور اس کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بچے کے اہل خانہ مرے ہوئے کوبرا سانپ کو بھی ڈبے میں رکھ کر اسپتال لے گئے تھے، تاکہ ڈاکٹر کو سانپ کی شناخت میں پریشانی نہ ہو اور بچہ کا صحیح علاج ہو سکے۔

اسپتال میں پانچ فٹ لمبے مردہ سانپ کو دیکھ کر ہر کوئی حیران تھا ۔ بہرحال زہریلا کوبرا معصوم بچے کو کاٹنے کے بعد کیسے مرا، یہ ایک معمہ بن گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر