Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ڈائمنڈ برج‘ دل دہلا دینے والا نظارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز

Now Reading:

’ڈائمنڈ برج‘ دل دہلا دینے والا نظارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز

یورپی ملک جارجیا  نے نت نئے اور سنسنی خیز ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کے لیے ایک اور سیاحتی مقام قائم کردیا۔

جارجیا کے سالکا خطے میں داشباشی وادی کے درمیان پیدل چلنے والوں کے لیے 240 میٹر لمبا پل سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

یہ سیاحتی مقام صرف ان لوگوں کے لیے مخصوص ہو سکتا ہے جو سنسنی خیز ایڈونچر کا جذبہ رکھتے ہوں۔

ڈائمنڈ برج کے نام سے بنائے گئے پل کا دل دہلا دینے والا نظارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

یہ پل  نہ صرف 240 میٹر طویل ہے  بلکہ سطح زمین سے 280 میٹر بلند  بھی ہے۔

Advertisement

فرش پر کچھ مقامات پر شفاف شیشے لگے ہونے کے باعث   سیاحوں کے پیروں تلے جنگل کے نظارے بیک وقت مسحور کن بھی ہوتے ہیں اور خوفزدہ کردینے والے بھی۔

صرف یہی نہیں، 240 میٹر طویل اور 280 میٹر کی بلندی پر واقع اس پل کے ساتھ ہی زپ لائن پر سائیکل چلانا یقیناً سنسنی خیز اور یادگار تجربہ ہوگا۔

Advertisement

اس پل کو بنانے کا مقصد  سنسنی کے متلاشی سیاحوں کو راغب کرنا تھا جو قدرتی ماحول کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جنگل میں مہم جوئی سے لطف اندوز  ہونا چاہتے ہیں۔

ڈائمنڈ برج جارجیائی-اسرائیلی کاس سرمایہ کاری گروپ نے 37 ملین یورو کی لاگت سے تین سال  کے عرصے میں تعمیر کیا ہے۔

پل بنانے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ  یہ  دنیا کا سب سے طویل اور سب سے اونچا فری ہینگ پل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر