
امریکا میں ایک اجنبی شخص نے سمندر میں خاتون کی کھوئی انگوٹھی نکالی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ فرانسِسکا ٹِیل نامی خاتون نیو ہیمپشائر کے ایک قصبے ہیمپٹن میں نارتھ بیچ پر اپنے شوہر کے ہمراہ تھیں اور اسی دوران فٹبال اچھالتے وقت ان کی انگلی سے شادی کی انگوٹھی پھسل کر سمندر میں کھو گئی تھی۔
انگوٹھی کھو جانے کے بعد خاتون نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ گھنٹوں تک تلاش کرنے کے بعد بھی پانی میں انگوٹھی نہیں مل سکی، یہ انگوٹھی میری پڑ دادی کی تھی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل بھی کی تھی۔
خاتون کی مدد کرنے کے لئے امریکی ریاست وِنسکوائن کے شہر مارش فیلڈ کے رہائشی لو آسکی نے اپنا غوطہ خوری کا لباس پہنا اور انگوٹھی کی تلاش کے لیے سمندر میں چلے گئے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ شروع کے دو دن ان کی تلاش بے کار گئی لیکن انہوں نے اپنی کوشش جاری رکھی، یہی وہ موقع تھا جب ان کو سمندر کی تہہ سے انگوٹھی مل گئی۔
لو آسکی نے فرانسِسکا ٹِیل کو ایک تصویر بھیجی اور لکھا “براہ کرام مجھے بتائیے کہ یہی وہ انگوٹھی ہے تاکہ میں سمندر سے باہر نکل سکوں”۔
جس پر خاتون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہاں یہ وہی انگوٹھی ہے اس کے بعد لو آسکی نے فرانسِسکا کے گھر جا کر انگوٹھی ان کے حوالے کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News