
اکثر لوگ بہت زیادہ سونے کے عادی ہوتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ جب بھی وقت ملے سو جائیں یہاں تک کے دفتر میں کام کے دوران بھی سوجاتے ہیں۔
ایسے لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے،اب وہ سوکر بھی پیسے کما سکتے ہیں اور یہ کیسے ممکن ہے آج ہم آپ کو بتائیں گے؟
انڈیا ٹائمز کے مطابق نیویارک کی میٹرس بنانے والی ایک کمپنی جس کا نام کیسپر ہے،انہوں نے اپنے میٹرس ٹیسٹ کرنے کے لیے ایسے لوگوں کو ملازمت پر رکھنے کا اعلان کر دیا ہے جن کا کام صرف میٹرس پر سونا اور اس کے معیار کے متعلق بتانا ہے۔
کمپنی کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر اس ملازمت کا اشتہار دیا گیا ہے،جس میں ملازمت پانے کے خواہشمند افراد کو سونے میں مہارت حاصل ہونی چاہئیے۔
ان افراد میں یہ خوبی بھی ہو کہ وہ کسی بھی صورتحال میں سو سکتے ہوں،یہ ایک پارٹ ٹائم ملازمت ہو گی جس کے عوض خاطرخواہ معاوضہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News