
منگنی کے فوٹو شوٹ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دولہا کی موت واقع ہوگئی۔
یہ افسوسناک واقعہ چین کے صوبے ینان میں واقع جیڈ ڈریگن سنو ماؤنٹین نامی پہاڑی سلسلے کے دامن میں پیش آیا جہاں روآن نامی نوجوان اور اس کی منگیتر کی منگنی کی تقریب ہوئی۔
تقریب کے بعد لڑکے لڑکی کا فوٹو شوٹ ہو رہا تھا اور اس موقع پر درجنوں مہمان بھی تقریب میں موجود تھے، اچانک وہاں بجلی گری جس کی زد میں آ کر روآن بُری طرح جھلس گیا اور اُس کی موت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کو دیکھتے ہی سب دروازے میں گرگئے؛ وجہ کیا بنی؟ انتہائی مضحکہ خیز ویڈیو وائرل
اُس روز حکام کی جانب سے علاقے کے موسم کے متعلق ییلو (زرد) وارننگ جاری کی گئی تھی، جو چین کے موسم کا حال بتانے کے نظام میں تیسری سخت ترین وارننگ ہے۔
حکام کے مطابق ایسے موسم میں جنگلی علاقے میں منگنی کی تقریب رکھ کر اس وارننگ کو نظر انداز کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس واقعے میں لڑکی بھی شدید زخمی ہوئی، جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News